نئی دہلی،17؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک سے غمزدہ نانکسر سنگرا گوردوارہ کے سربراہ بابا رام سنگھ کی خودکشی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ضد چھوڑ کر کسانوں کے کے مطالبے پر غور کرے۔
گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ،"کرنال کے سنت بابا رام سنگھ جی نے کنڈلی سرحد پر کسانوں کی حالت زار دیکھ کر خودکشی کرلی۔ غم کی اس گھڑی میں میری تعزیت اور خراج عقیدت۔ بہت سے کسان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ مودی سرکار ظلم کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ ضد چھوڑو اور فوری طور پر زرعی مخالف قانون کو واپس لو۔ "
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی سنت بابا رام سنگھ کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مودی سرکار کے ظلم کا نتیجہ قرار دیا۔
اس نے کہا ، "ہے رام ، یہ کیسا وقت ہے! کون سا دور؟ جہاں سنت بھی پریشان ہیں۔ کسانوں کی اذیت کو دیکھ کر سنت رام سنگھ جی نے اپنی جان قربان کردی۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے ۔ان کی موت مودی سرکار کے ظلم کا نتیجہ ہے۔